NED Scholars

Cultivating Global STEM Talent by Leveling Fields

Sir Safdar Ali Khan

 

 

MAY 06, 2020

Inna Lillah Hay wainna alayhay rajaoon.

Today NED SCHOLARS lost their most compassionate and sincere supporter. Safdar Ali Khan, was one of the cofounders of NED SCHOLARS. He was the force behind the organization in Pakistan. A true academician and a dedicated teacher. His students (Safdarians) were blessed that they witness an angel on earth, and be in the company of a great, loving, and caring teacher.
They say friends are the family we choose. I was honored for being chosen by Safdar as a friend. It was the greatest moment of my life and today when he is not with us, it was the worst moment of my life.
Safdar, I am better for knowing you, better for loving you, better for having met you.
My life was blessed through your friendship, Safdar. May you find blessings in the next life, my dear friend. And may Allah give you the place close to the Prophet (PBUH) in heaven. Dr. Sohail 5/6/21


Safdar – will see you at “Karachi Cantt.”

It was around 39 years ago, in August 1982, I was not very keen to go on our upcoming Mechanical Engineering Industrial Tour. On the morning the tour was to start, Safdar along with Hassan Masud came to my house and asked me to come along. He was so convincing that I could not say no, so I packed in few hours and left in that evening. Needless to say that it was a most memorable trip of my life. We thoroughly enjoyed the carefree time.

During the last part of our trip we were on our way to Quetta and the train stopped at Lahore station. We were wondering around at the station and I saw that Safdar was packing his bags in a hurry (Asadullah and Hassan Masud may remember this). I asked what was he doing and he told me that the train on the adjacent platform was going to Karachi so he was on his way home. I asked him about the remaining part of the trip that he convinced me to come along and he said “Arshad, yaar mujhae jana hay. Leekan Karachi cantt pay melay gayn kuch dinno mey” (I have to go but I will see you at Karachi Cantt in few days). True to his words, when we arrived back at Karachi Cantt, at the end our tour, he was there to welcome us.

So my friends, we are all on this last leg of our “Industrial Tour” together . Safdar had left us for “Karachi” because he had to go but inshallah, like last time he will be at “Karachi Cantt” to welcome us. May Allah (SWT) bless Safdar and all those friends who left us early for “Karachi”. Arshad Malik.


Definitely he was amongst the chosen ones. He will be remembered not only by his friends and colleagues but by all individuals who were impacted by his tutoring and because of that the changes that he brought to those individuals lives which ultimately uplifted the overall family Iives of those individuals .
So his efforts made and will continue to make community upliftment and all these positivity will be credited to his account and definitely he will be destined a very glorified place in Jannat.

Our batch has been fortunate that we had and have beacons of lights amongst us..

Good deeds gets rewarded many many folds both here and here after for sure.  Yousuf Bohriwala.


I just read the very sad and shocking news of Safdar passing away. Safdar was one of my closest friends at NED. We spent a lot of good time together. I used to live at 10 minutes walk from his place. We even walked from his home to NED many times. He was very innovative with his coaching center he was very proud of it. I saw him last in March 2016 just before his cancer diagnosis there was no sign of any illness at that time.

He passed away in Ramadan. May Allah send him straight to haven without any hisab kitab. May Allah give sabr to his family. Hasan Masoud.


Words are so meaningless at this time. We know it is a hard time for the family and friends. I m sure we shall face this difficult time how Safdar did facd his illness. I shall always remember his laughters and straight forward thinking and kindness.
Safdar and other friends who left us will remain alive in our prayers.
Inshaa Allah. Arif Khan


May Allah SWT grant him magfirah and place his pure soul at the highest place in Jannatul Firdous. AllahHummaG Firlee Safder we HamHu
Aameen ya Rabbal Aalameen
I talked to him few of months ago and never thought the his cancer will spread like a wild fire and he will leave us in such a hurry. He was in great spirits and talked to me in his usual self. We all have to go, just when we are praying for ourselves, please remember our departed friends (the numbers are increasing day by day) and sooner or later we will be in that list. Couple of days in Ramadan, please remember all of us in our doas.
Aameen ya Rabbal Aalameen. Arshad Abbasi


Safdar, my friend we will miss you
Safdar was a person who fulfilled his duties with great passion, hard-work and honesty
May Almighty forgive his sins and grant him a place in Jannah
May Almighty give sabr to his family. Shahid Ahmed.


Allama Amir Ikhlaq Shami sb ny Sir ka janaza parhaya tha or 25th Shab ko woh hamari masjid may aay or apny bayan k doran farmaya k kl 1 aisa bara janaza parhaya k woh shakas jumrat ko ramzan may or aisa taweel janaza ho hi nhi skta woh shaks Jannati na ho…. 1 Aalim mufti 25th Shab ko masjid may beth kr motakfeen k samnay unky qaseeday parh gaay…. yh khush naseebi hy Sir… or Sir InshAllah bht achi jaga hongay InshAllah…. Annonemous. 


I heard so much about him from my younger cousins who would do anything just to be in his class. Qudsia Ismat


بیتیغ سپاہی!!

کل شام مسجد فاروق اعظم کے سامنے، ہم کچھ ساتھی، اپنے عزیز دوست صفدر کی نمازجنازہ ادا کرکے سڑک کے ایک جانب کھڑے تھے۔ لوگوں کے اژدہام کے باعث مسجد اور ارد گرد کی جگہ خاصی وسیع ہونے کے باوجود تنگ تنگ ہوئی جارہی تھی۔ حاضرین میں اکثریت نوجوانوں کی تھی جو یقینا” صفدر کے اسٹوڈنٹس تھے۔ انکی بڑی تعداد میں موجودگی صفدر کے لئے ان کے دلوں میں عزت و تکریم اور مقبولیت کو ظاہر کررہی تھی۔ صفدر کا جنازہ اس ہجوم بیکراں کے بیچ سے گزرتا اس بس کی جانب تھا جہاں اسے سخی حسن قبرستان میں واقع اپنی ابدی آرام کی جانب لے جایا جانا تھا۔ ہم سب دوست وہاں صفدر کے بارے میں ہی باتیں کررہے تھے۔ ہر ایک پر اس صدمے کا سایہ نمایاں دیکھا جاسکتا تھا۔ ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جیسے ایک ایسی چیز گم ہوگئ ہے جو سب کے لئے یکساں انمول تھی۔ ہرچند کہ مجمع وہاں ہزاروں کا تھا لیکن رونق عنقا تھی۔

بچھڑا اس انداز سے کہ رت ہی بدل گئ

اک شخص سارے شہر کو ویران کرگیا

انہی ملے جلے جزبات کے ساتھ گھر پہنچا۔ افطار کا وقت ہوچلا تھا۔ روزہ کھلنے اور پھر نماز عشاء اور تراویح سے فارغ ہونے کے بعد سونے کے لئے لیٹا تو نیند کو کوسوں دور پایا۔ دل پر ایک بوجھ سا تھا اور پژمردگی سی پورے مزاج پر چھائی ہوئی تھی۔ صفدر کے بارے میں خیالات تھے کے امڈے چلے آتے تھے۔ یکایک، منظر بدل گیا۔ میں چالیس سال پرے چلا گیا۔ میں اپنی NED کے کلاس روم میں بیٹھا تھا۔ صبح کا وقت تھا۔ باقی طلباء بھی آنا شروع ہوگئے تھے۔ اتنے میں ایک لڑکا ،درمیانے قد مگرمضبوط جسم کا مالک کمرے میں داخل ہوا۔ اس نے خاکی پتلون اور سفید بیداغ آدھی آستینوں کی قمیص زیب تن کی ہوئی تھی۔ یہ صفدر علی خان تھے۔ صفدر آتے ہی پنکھے کے نیچے کھڑے ہوتے ہوئے گویا ہوئے، “آج قدرے گرمی ہے۔”  میں نے کہا، “بھائی صفدر،مجھے تو گرمی محسوس نہیں ہورہی۔”۔ اپنی مخصوص ہنسی کے ساتھ بولے، “بھائی، گھر سے پیدل آرہا ہوں۔ اس لئے شائد۔۔۔”۔ وہ تو یہ کہ کر آگے بڑھ گئے اور میں چونک گیا۔ یقین سا نہیں آیا۔ انکے پاس جاکر پھر پوچھا “پیدل گھر سے۔ امے تم فیڈرل ایریا بلاک 13 میں رہتے ہو۔ کیا مطلب ہے بھائی۔”۔ مڑے اور بڑے انداز بے اعتنائی سے بولے “تو کیا ہوا۔ میں تو اکثر پیدل آتا ہوں۔ اچھی ایکسرسائز ہوجاتی ہے صبح صبح۔”۔ بعد میں پتہ چلا کہ موصوف فٹبال کے بھی کافی شوقین ہیں۔ کھیل کا شغف اپنی جگہ، پڑھانے کا بھی شوق تھا جو انہیں اپنے والد محترم سے ورثے میں ملا تھا۔ لہزا میتھس کی ٹیوشنز وہ اس وقت بھی دیا کرتے تھے۔ کھیل، پڑھائی اور پڑھانا سب ساتھ ساتھ چلتا رہا۔ NED کی تعلیم سے فارغ ہوئے۔ سب اپنے اپنے قسمت آزمائی کے لئے مختلف جگہوں کے لئے نکل گئے۔ ہم بھی کئی برس کے لئے شہر کراچی سے باہر رہے۔ جب واپس آئے توصفدر اب سر صفدر بن چکے تھے۔ بالوں میں کافی سفیدی آچکی تھی۔ ریاضی پڑھانے میں وہ کراچی میں اپنا ایک مقام بنا چکے تھے اور “سر صفدر کوچنگ سنٹر” کو کامیابی سے چلا رہے تھے۔ ایکدن میں نے انہیں اپنے بھتیجے کے لئے فون کیا۔ میں چاہتا تھا کہ وہ میرے بھتیجے کو اپنے کوچنگ سینٹر میں داخلہ دے دیں۔ انہوں نے بڑی خندہ پیشانی سےنہ صرف میری درخواست قبول کی بلکہ اس بچےکوتعلیمی سال کے کچھ ماہ گزرنے کے باوجود اپنے سینٹر میں داخلہ دے دیا۔

ایک دفعہ کہنے لگے فرخ بھائی شاہد امریکہ سے آیا ہوا ہے۔ میں نے لال قلعہ میں کچھ دوستوں کو مدعو کیا ہے۔ آپ بھی آئیے گا۔ دوسری مرتبہ سہیل اور ناہید کی آمد پر انہوں نے مجھے لال قلعے میں ہی رات کے کھانے پر مدعو کیا۔ میرے صفدر سے باہمی تعلقات پروان چڑھتے رہے۔ 

مئی 2015 کی بات ہے،  میرے تایہ زاد کا انتقال ہوا۔ قبرستان سے واپسی تک رات ہوگئی۔ میں انکے گھر کے باہر تعزیت کے آنے والے لوگوں سے مل رہا تھا۔ دیکھا تو تھوڑے فاصلے پر صفدر ٹہلتے ہوئے آرہے ہیں۔ ہم دونوں ایک دوسرے کی موجودگی پر حیران تھے۔ میں نے اپنی موجودگی کی وجہ بتائی۔ وہ بولے “فرحت علی (میرے مرحوم تایہ زاد) میرے پرانے جاننے والے تھے۔ مجھے کبھی پتہ ہی نہیں چلا کہ یہ تمہارے بھائی تھے۔” کچھ توقف کے بعد استفسار کیا کہ پھر تو پرویزجمال بھی تمہارے بھائی ہوئے کیونکہ وہ فرحت صاحب کے چھوٹے بھائی ہیں۔ میں نے اثبات میں سر ہلایا توبولے کہ پرویزجمال تو میرے والد مرحوم کے بہت پرانے دوستوں میں سے تھے۔ اس ملاقات نے میرے اور صفدر کے درمیان تعلقات کی ایک اور ڈوری باندھ دی۔

جون 2016 میں رمضان کے روزے تھے۔ تراویح کے بعد گھر پہنچا توایک پریشان کن خبر آئی کہ صفدر کی طبیعت ٹھیک نہیں۔ کینسر diagnose ہوا ہے۔ اگلے دن اسکی سرجری ہے اور غالبا” اسکی ایک کڈنی remove کردی جائے گی۔ خبراتنی غیرمتوقع تھی کہ یقین نہ آتا تھا۔ شدید بےچینی کے عالم میں صفدر کو فون کیا۔ خود اس نے ہی فون ریسیو کیا۔ آواز میں وہی کھنک اور سکون۔ میں نے خبر کی تصدیق چاہی۔ انہوں نے نہ صرف تصدیق کی بلکہ انتہائی تسلی والے لہجے میں بولے کہ یار کوئی بات نہیں۔ بس ایک چھوٹی سی سرجری ہے۔ انشاءاللہ جلد گھر واپس آجاوں گا۔ لیکن مجھے تسلی نہیں ہوئی۔ میں اسی وقت، اپنی بیگم کے ہمراہ لیاقت نیشنل ہاسپٹل پہنچ گیا۔ وہاں صفدر کے ساتھ انکے اہل خانہ اور چھوٹے بھائی ڈاکٹر اختر بھی موجود تھے۔ اسنے پوری تفصیل سے اپنی علالت کے بارے میں بتایا۔ صفدربہت پراعتماد نظرآرہے تھے ۔ ان کی باتوں سے انکے صبر، تحمل اور اللہ کی رضا میں راضی رہنے کا واضح پتہ لگ رہا تھا۔

اب میں صفدر کو ہر تھوڑی مدت کے بعد فون کرنے لگا۔ میری بیگم بھی بیگم صفدرسے گاہےبگاہے بات کرکے خیرخیریت دریافت کرلیتی تھیں۔ کبھی کبھار، ہم انکے گھر بھی جانے لگے۔ ایکدن سہیل نے مجھے فون کیا۔ انہوں نے مجھ سے صفدر کے ہمراہ NED Scholars کے 2017 انٹرویوسیشن میں حصہ لینے کو کہا۔ میں پروگرام کے مطابق NED  پہنچا۔ صفدر، عارف خان اور انجم شریف بھی موجود تھے۔ اس سیشن کے ختم ہوتے ہوتے ڈیڑھ بج گیا۔ ہم سب نے وہیں NED کی مسجد میں نماز پڑھی۔ صفدر بولے، “آپ سب میرے ساتھ چلیں، کسی ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے ہیں۔” اصرار کرکے لاثانیہ میں لے کر گئے اور ہر ایک کو ادائیگی سے بھی روک دیا۔  صفدراس محفل میں بہت خوش نظر آرہے تھے۔ اس دن انٹرویوز شروع ہونے سے پہلے، صفدر نے مجھ سے کہا کہ، “میری طبیعت کا کچھ پتہ نہیں ہوتا۔ کس وقت زیادہ خراب ہوجائے۔ میں نے سہیل سے بھی اپنی اس معزوری کا اظہار کیا تھا۔ میں اب اپنے آپ کو اس قابل نہیں پاتا کہ میں وعدہ کئے گئے وقت کے مطابق اس کام سے عہدہ براء ہوسکوں یا اب آگے کوئی زمہ داری اٹھا سکوں۔” یہ اطلاع سہیل مجھے پہلے دے چکے تھے۔ لیکن صفدر سے براہ راست سنکریہ بات مجھے پریشان کرگئ کیونکہ یہ میرے اس خیال کی تائید کررہی تھی کہ اسکی صحت اتنی اطمینان بخش نہیں جتنا وہ بظاہرپرسکون نظر آتا ہے کیونکہ وہ اللہ کا شکر کرنے والوں میں سے ہے۔ اگر وہ اپنی بیماری کا شکوہ نہیں کرتا، تو یہ اسکا صبر ہے۔

ایک دفعہ سہیل کا بہت پریشانی میں فون آیا۔ کہنے لگے، “فرخ آپ سے ایک فیور چائہیے تھا۔ وہ NED Scholars کی مد میں کچھ رقم صفدر کے پاس ہے، آپ اس سے لیکر فلاں صاحب کے حوالے کردیں۔” میں نے کہا کوئی مسئلہ نہیں، میں کرلوں گا۔” سہیل بولے،” نہیں بھائی فرخ، یہ کام اولین ترجیح پر کرنا ہے۔ کل صبح صبح۔ وہ دراصل، صفدر کہتے ہیں کہ یہ رقم امانت ہے اور میری صحت اب اس قسم کی تفکرات کی اجازت نہیں دیتی۔ سہیل، آپ یہ زمہ داری فورا” بلکہ آج ہی کسی کو تفویض کردیں۔ میرے ذہن سے بوجھ اتر جائے گا۔” لہذا، اگلی صبح، صفدر سے وہ رقم لیکر، سہیل کے دئیے گئے پتے پر پہنچادی گئی۔

 2019کے دن تھے۔ صفدر نے مجھے فون کیا اور پوچھا کہ، “کیا آپ گھر پر ہیں۔؟ میں اور میری بیگم آپ کے گھر آنا چاہتے ہیں۔” میں نے کہا بصد شوق۔ تھوڑی دیر میں وہ اپنی بیگم کے ہمراہ خود گاڑی ڈرائیو کرکے پہنچے۔ اپنے پوتے کے پیدا ہونے کی خوشی میں مٹھائی لیکر آئے تھے اور ہمارے بیٹے کی شادی کی بات طے ہونے پر مبارکباد بھی دینی تھی۔ اس طرح اسنے ہمیں اپنی خوشی میں اور اپنے آپکو ہماری خوشی میں شریک کیا۔ اس ملاقات میں، میں نے اسکے چہرے پر خاصا ورم دیکھا، جو ایک پریشانی کا باعث تھا۔ میں نے ان سے اسکا سبب نہیں پوچھا۔ لیکن باتوں باتوں میں،وہ خود ہی اپنے چہرے پر ورم کی وجوہات بتانے لگے، جس میں انہوں نے اس اصل بیماری کو بری الزمہ قرار دیا۔ یہ انکا تجاہل عارفانہ تھا۔  اس ملاقات میں، صفدر نے انتہائی محتاط، دھیمے مگر تفصیل سے بتایا کہ کیموتھراپی کے بعد اسکی کیا طبیعت خراب ہوتی ہے جسکی وجہ سے وہ اکثر جگہوں پر اور تقریبات میں جانے سے پرہیز کرتا ہے۔

ابھی اسی رمضان میں، میری بیگم نے، بیگم صفدر کو فون کرکے خیرخیرئیت دریافت کی تو انہوں نے دعا کی درخواست کی۔ جس سے اندازہ لگانا مشکل نہ تھا کہ صفدر کی طبیعت تشویشناک حد تک خراب ہے۔ اسکے لئے، نمازوں کے بعد، دعا کا اہتمام کرتے رہے۔ لیکن اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ اسکا بلاوا آچکا تھا۔ جسکا خدشہ تھا وہی ہوا۔ 6 مئی کو 11:54 بجے گروپ میں سہیل کا وہ میسیج آگیا جسکا ہر لمحہ دھڑکا لگا تھا۔ ہمارا دوست، ہمارا بھائی، ہمیں چھوڑ گیا تھا۔ اسکی سواری ملک عدم کو روانہ ہو چکی تھی۔

اناللہ وانا الیہ راجعون

دفعتا” سحری کا الارم بجا جس نے اس یادوں کی بارات کا تانتا توڑ دیا۔ دل پر پژمردگی اور بوجھ بڑھ چکا تھا۔ قرار تھا کہ آنے کا نام نہ لیتا تھا۔ دفعتا” میرے مولا نے کرم کیا۔ مجھے شرح صدر ہوا۔ میرے اندر سے گویا آواز آئی کہ، “تم اتنے مضمحل کیوں ہو؟ کیا تمہیں اس بات کا غم ہے کہ صفدر کو ابھی نہیں جانا چائہیے تھا؟”

میں نے کہا، “نہیں، باری تعالی کے یہاں، ہر ایک کے بلاوے کا وقت مقرر ہے۔”

پھر سوال ہوا،”کیا تمہیں اسکی مغفرت کی فکر ہے اور کیا تمہیں اسکے جنت کے عطا ہونے پر کوئی خدشہ ہے؟”

میں نے جواب دیا کہ، “نہیں۔ مجھے اللہ کی رحمت سے پورا یقین ہے کہ اسکے ساتھ اللہ تعالی رحم فرمائیں گے اور جنت میں اعلی مقام عطا کریں گے۔”

پھر سوالوں کا ایک سلسہ ہوا،

 “کیا تم نے اسے امانت دار پایا؟” میں نے کہا جی ھاں۔

“کیا تم نے اسے عہد کا پابند پایا؟” میں نے کہا جی۔

“کیا تم نے اسے حلقہ یاراں میں نرم گو پایا؟ میں نے کہا جی۔

“کیا تم نے اسے اللہ کی رضا میں راضی پایا؟” میں نے کہا جی۔

“کیا تم نے اسے ہر حال میں اللہ کا شکر کرتے پایا؟” میں نے کہا جی۔

“کیا تم نے خاص طور پر اپنی بیماری کے دوران صابر پایا؟” میں نے کہا جی۔

“کیا تم نے دیکھا کہ وہ علم کی ایک شاخ کو کتنی جانفشانی سے پھیلانے کا سبب بنا؟ میں نے کہا جی۔

“کیا تم نے اسے اپنی روزی کو حلال کرتے پایا؟” میں نے کہا جی۔

“کیا اس نے اللہ کے مجبور بندوں کی کسی درجہ مدد کی اور معاونت کی؟” میں نے کہا جی۔

“کیا اسنے اپنی ضعیف اور بیمار والدہ کی تن، من اور دھن سے خدمت کی اور اسکا حق ادا کیا؟” میں نے کہا جی۔

“کیا اسنے اپنی اولاد کی حتی المقدور بہتر تربیت کی اور انکو حلال نوالہ کھلایا؟” میں نے کہا جی۔

“کیا اسنے ہزاروں طلباء کو زیور علم سے اس طرح آراستہ کیا کہ وہ اب معاشرے کا ایک مفید اور منفعت بخش حصہ بن گئے؟ میں نے کہا جی۔

“کیا اسکے اہل خانہ،حلقہ احباب، اڑوس پڑوس، اعزاء، اقرباء، طلباء کی اکثریت اسکے بارے میں اچھی رائے رکھتے ہیں؟ میں نے کہا جی۔

“کیا اسکی اس بیماری کے سبب اسکی موت نے اسکو شہادت کے ایک درجہ پر سرفراز نہیں کیا؟ میں نے کہا جی۔

مجھے لگا کہ صفدر اقبال کا وہ مومن سپاہی تھا جو بغیر تیغ کے چومکھی لڑائی لڑ رہا تھا۔

پھر اندر سے ایک آواز آئی کہ “جب تم نے ہر بات کا جواب اثبات میں دیا ہے تو کیا تمہیں اللہ کی رحمت پر کوئی شک ہے؟” میں نے کہا ہرگز نہیں۔ اللہ تعالی غفار ہے، رحمن و رحیم ہے۔” 

“تو پھر یقین کرلو کہ وہ انشاءاللہ فلاح پاگیا اوراسکے مقرب بندوں میں شامل ہوگیا۔ تمہارا دل کیا کہتا ہے؟” میں نے کہا کہ وہ جو ابھی ابھی اللہ نے مجھے القاء کیا ہے۔ آواز آئی کہ “جب نیت خالص ہو، سمت درست ہو تو دل میں اللہ ہی ہوتا ہے۔”

میری آنکھوں میں خوشی سے آنسو نکل آئے۔ ایک اطمینان کی لہر دل میں اتر گئی۔ بےچینی، غم اور پژمردگی کے اندھیرے کی جگہ سکون، اطمینان اور مسرت کے اجالے نے لے لی۔

میں نے سحری کی، وضو کیا، فجر کی نماز ادا کی اور اللہ سے انتہائی خشوع و خضوع سے دعا کی کہ، “یا باری تعالی تو اپنی خاص رحمت اور کرم سے ہمارے پیارے دوست صفدرعلی خاں کی مغفرت فرما۔ اسکی ہر ہر کوتاہی اور لغزشوں سے درگذر فرما۔ اس کے درجات بلند فرما۔ جنت میں اعلی مقام عطا فرما۔ اور جو سکون و اطمینان اورصبر مجھے آیا ہے، اس سے کہیں زیادہ درجہ کا قرار و صبر اسکے اہل خانہ کو اس یقین کے ساتھ دے کہ صفدر اب کہیں بہتر مقام اور حال میں ہے۔ آمین۔”

تحریر۔۔ سید فرخ جمال


یارو کچھ تو کرو کہ بزم سمٹتی جاتی ہے
آنکھوں میں سمو لو بچے منظر کہ بزم سمٹتی جاتی ہے

کوئی اکیلا نہ رہے یکجا ہو چمن میں ایسے
کل کو یہ دکھ نہ رہے کہ بزم سمٹتی جاتی ہے

Zafar Ali

ہ صفدر! .. بالآخر اپنے سفر آخرت پر روانہ ہو گیا .. بہت پیارا انسان .. یہ گواہی تو یہاں سبھی دے رہے ہیں .. اور جب ایسا ہو تو امید ہے جنت واجب ہو گئی .. إن شآءاللہ ..

اللہ سبحانہ و تعالیٰ صفدر مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

صفدر کو ہمیشہ پرسکون پایا .. مجھے بھی اس نے ایک مرتبہ اپنا سینٹر بڑی تفصیل سے دکھایا تھا .. بعد میں بھی فون پر اس سلسلے میں بات ہوئی ..

وہ جو ہم تم میں نہیں خاک میں پنہاں ہو کر

Anjum Shareef

ایک اور دوست رخصت ھوا، نہایت ھمت والا اور ھار نا ماننے والا۔ چلڈرن ھوم اسکول سے میرا ساتھی۔ ھمیشہ سے ملنے اور ملانے والا۔ پڑھانے کے نت نئے طریقے روشناس کرنے والا۔ اللہ تعالی صفدر کو جنت الفردوس میں اعلی مقام پر فائز کرے اور گھر والوں کو صبر کرنے کا حوصلہ۔ آمین
Zafar Kamal

کیا تعزیت کروں اور کیا پرسہ دوں۔۔۔ اللہ ہمارے بھائی کی مغفرت فرمائے اور اس کے درجات بلند کرے۔ آمین۔۔۔ اللہ سب گھر والوں کو اور سب لواحقین و احباب کو صبر اور حوصلہ دے آمین۔
احمد صفئ

 Dua-e-Madfarat on Facebook

 

NED Scholars © 2014-2020 Frontier Theme